ایکنا نیوز کے مطابق ایک منٹ بیس سیکنڈ کی ویڈیو میں قاری نے آیات ۱۴ تا ۱۸ سوره حجرات «قَالَتِ الْأَعْرَابُ آمَنَّا قُلْ لَمْ تُؤْمِنُوا وَلَكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيمَانُ فِي قُلُوبِكُمْ وَإِنْ تُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ لَا يَلِتْكُمْ مِنْ أَعْمَالِكُمْ شَيْئًا إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ، إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوا وَجَاهَدُوا بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنْفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أُولَئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ، قُلْ أَتُعَلِّمُونَ اللَّهَ بِدِينِكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ، يَمُنُّونَ عَلَيْكَ أَنْ أَسْلَمُوا قُلْ لَا تَمُنُّوا عَلَيَّ إِسْلَامَكُمْ بَلِ اللَّهُ يَمُنُّ عَلَيْكُمْ أَنْ هَدَاكُمْ لِلْإِيمَانِ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ، إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ غَيْبَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ: [ان میں سے بعض ] بدوؤں نے کہا کہ ہم ایمان لے آئے ہیں، کہہ دو: تم ایمان نہیں لائے، بلکہ یوں کہو کہ ہم نے اسلام قبول کیا ہے، اور ابھی تک تمہارے دلوں میں ایمان داخل نہیں ہوا۔ اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو گے تو تمہارے اعمال میں سے کچھ بھی کمی نہ کی جائے گی۔ بے شک، اللہ بڑا بخشنے والا، مہربان ہے۔
یقیناً مومن وہ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے، پھر شک نہیں کیا، اور اللہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے جہاد کیا۔ یہی سچے لوگ ہیں۔
کہو: کیا تم اللہ کو اپنے دین کی خبر دیتے ہو، حالانکہ اللہ وہ سب کچھ جانتا ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے، اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
یہ لوگ تم پر اس بات کا احسان جتاتے ہیں کہ انہوں نے اسلام قبول کیا ہے، کہہ دو: تم اپنے اسلام لانے کا مجھ پر احسان نہ جتاؤ، بلکہ یہ اللہ کا احسان ہے کہ اس نے تمہیں ایمان کی ہدایت دی، اگر تم سچے ہو۔ اللہ آسمانوں اور زمین کے پوشیدہ راز جانتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو، اللہ اسے خوب دیکھتا ہے۔
نیوز ویب سائٹ gaya-sa.org نے ایک ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ایک سودانی نابینا شخص نے قرآن بریل کے ذریعے مذکورہ آیات کی تلاوت کی ہے۔ اس ویڈیو میں ان لوگوں کی حالت زار کو دکھایا گیا ہے جنہیں جنگ، بے وطنی، بیماری اور آمدنی کے وسائل کی کمی کا سامنا ہے، جو سودانی شہری ایک سال اور چھ ماہ سے جھیل رہے ہیں۔
ویڈیو یہ بھی بتاتی ہے کہ خصوصی ضروریات رکھنے والا کوئی بھی شخص اگر تعلیم میں ترقی کرنا چاہے تو وہ اپنے خاندان اور اطراف کے لوگوں کی مدد سے کامیاب ہو سکتا ہے، کیونکہ حکومتِ سودان ایسے افراد کی تعلیمی ترقی کے لیے بریل کتابوں یا آڈیو کتابوں کی طباعت پر زیادہ توجہ نہیں دیتی۔/